روس میں مودی۔ شریف ملاقات؟

نئی دہلی ، 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہند و پاک وزرائے اعظم نریندر مودی اور نواز شریف کی آئندہ ہفتے باہمی ملاقات پر غیریقینی کیفیت ہنوز برقرار ہے جبکہ دونوں قائدین روس کے یوفا میں ایس سی او سمٹ میں شریک ہوں گے۔ مودی 8 تا 10 جولائی یوفا میں رہیں گے، جہاں نواز شریف بھی متوقع ہیں۔ وزارت امور خارجہ نے کہا کہ قطعی شیڈول ہنوز طئے ہونا ہے۔