ماسکو، 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) روس کے جزیرہ نما کامچاٹکا کے مشرقی ساحل پرجمعہ کے روز زلزلے کے زوردار جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ ریختر پیما پر زلزلے کی شدت 6.3 تھی ۔روسی سائنس اکیڈمی کے مقامی جیولوجیکل سروے سینٹر نے آج یہ اطلاع دی۔ اس سے پہلے ماہرارضیات نے بتایا کہ اسی علاقے میں ریختر پیما پر 4.7 شدت والے زلزلہ کے دیگر جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ جیولوجیکل سروے سینٹر نے کہا‘‘جمعہ کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، جس کا مرکز پٹروپاو لووسک۔ کامچٹسکي سے 300 کلومیٹر دور جنوب میں زمین کی سطح سے تقریبا 40 کلو میٹر نیچے تھا۔