روس ۔ 28 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں گذشتہ شام ایک سوپر مارکٹ میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجہ میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ شہر کی ایک تحقیقاتی کمیٹی کی خاتون ترجمان سویتلانا پیٹرینکو نے بتایا ہیکہ کسی غیر شناختہ چیز کا دھماکہ ہوا ہے جس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے اور زخمی افراد کو ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہیکہ شہر کے شمال مشرق میں واقع ایک سوپرمارکٹ میں دھماکہ ہوا ہے۔ بعض اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔