روس ‘ ایران اور ترکی کا شام میں جنگ بندی میں توسیع پر بات چیت سے اتفاق

ماسکو:روس ایران اور ترکی نے آج اتفاق کیا کہ جنگ زدہ شام میں جنگ بندی میں توسیع کے بارے میں بات چیت کی جائے۔

وزارت خارجہ روس کے بیان کے مطابق روس ‘ ایران ’ ترکی ایک معاہدہ تیار کرنے کے لئے آمادہ ہیں تاکہ حکومت شام اور اپوزیشن کے درمیان کیاجاسکے۔

وزیرخارجہ روس لاؤ روف نے کہاکہ روس نے اتفاق کیاہے کہ جنگ بندی میں توسیع اور انسانی بنیادوں شام کے شہریوں کو امداد تک رسائی اور آزادنہ نقل وحرکت کی اجازت انتہائی اہم ہے۔

روس‘ ایران ‘ اور ترکی کے وزرائے خارجہ او ردفعہ کا ایک اہم اجلاس ماسکو میں منعقد ہوا تھا۔تاہم اس سے تینوں ممالک کی چھوٹی کانفرنس غیر متاثر رہی۔ ایران کے صدر شام کے صدر اورترکی کے صدر نے معاہدہ پر بات چیت سے اتفاق کرلیا ہے۔