روس : اپوزیشن لیڈر کو ایک ماہ کی قید

ماسکو 27 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) ماسکو کی ایک عدالت نے آج روسی اپوزیشن لیڈر الیکسی نوالنی کو30 دن جیل کی سزا سنائی ہے ۔ یہ سزا ان کے ایک غیر منظورہ احتجاج کی وجہ سے سنائی گئی ہے جس میں اپوزیشن لیڈر نے روس کے صدر پر تنقید کی تھی ۔ اپوزیشن لیڈر نوالنی آئندہ چند دنوں میں حکومت کے خلاف ایک اور احتجاج کا منصوبہ بھی رکھتے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ نوالنی نے روسی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اس لئے انہیں 30 دن جیل کی سزا سنائی جاتی ہے ۔ انہیں آج صبح انکے گھر کے باہر حراست میں لے لیا گیا تھا ۔