ماسکو، 6 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) روس اور برطانیہ نے حیاتیاتی ہتھیاروں کے استعمال سے پیدا ہونے والے ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے بارے میں اپنے خیالات کو لے کر ایک مشترکہ دستاویزات تیار کیاہے ۔یہ اطلاع جنیوا میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں ایک سینئر روسی سفارت کار نے دی۔روس کی وزارت خارجہ نے ولادیمیر یرماکوو کے حوالہ سے کہا’’ روس اور برطانیہ نے ہنگامی ردعمل کو لے کر ایک مشترکہ دستاویزات تیار کیا ہے ۔ ہم لوگوں نے متحرک طبی اور حیاتیاتی یونٹس کے تصور کو فروغ دینے سے متعلق بہت سے خیالات پر بحث کی‘‘۔مسٹر یرماکوو جو وزارت کے عدم پھیلاؤ اور ہتھیاروں کے کنٹرول کے محکمہ کے سربراہ ہیں، منگل کو 1975 کے حیاتیاتی ہتھیار کانفرنس کے دستخط کرنے والوں کے ایک اجلاس میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ جمعرات کو کارروائی کی مشترکہ منصوبہ بندی پر بحث کی جائے گی۔