روسی معیشت میں افراتفری کا عنصر : امریکہ

واشنگٹن ۔ 31جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے آج کہا کہ روسی معیشت میں افراتفری کا عنصر پایا جارہا ہے جو یہ اشارہ کرتا ہے کہ مشرقی یوکرین میں صدر ولادیمیر پوٹن کی مہم سے ٹھوس اور واضح اقتصادی قیمت وابستہ ہے۔ ملک میں امکانی کسادبازاری سے نمٹنے کے ردعمل کے طورپر روسی سنٹرل بینک کی طرف سے شرح سود میں تخفیف کے فوری بعد وہائیٹ ہاوز سے یہ بیانات جاری ہوئے ہیں۔ وہائیٹ ہاؤس کے پریس سکریٹری جوش ارنسنٹ نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ ’’کسی دوسری سنٹرل بینک کی طرف سے کئے گئے اقدامات پر میں اس طرح تفصیلی تبصرہ نہیں کرتا لیکن ایک عام مسئلہ کے طورپر میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ جس کا مجھے ایک ہفتہ قبل یہ علم ہوا اس سنٹرل بینک نے اپنی کرنسی کی قدر کو بچانے کی کوشش میں شرح سود میں ڈرامائی طورپر اضافہ بھی کیا ہے ‘‘ ۔