کیف ۔19 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) یوکرین نے کہا ہے کہ روسی فوج نے ملک میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم روس نے الزام کی ترید کرتے ہوئے اسے سراسر بے بنیاد اورجھوٹ قرار دیا ہے۔یوکرینی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ روسی فوج کے چند دستوں نے رات کے اندھیرے میں یوکرینی سرحد میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن ان کی یہ کوشش ناکام بناتے ہوئے انہیں دوبارہ پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا گیا۔ ماسکو نے روسی فوج کے سرحد عبور کرنے کے الزام کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا کہ اس کی فوج نے دن کے کسی بھی حصے میں سرحدی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی۔
امدادی کارکنوں پر ریکارڈ حملے
نیو یارک ۔19 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) بین الاقوامی گروپ ہیومینٹیرین آؤٹ کمز نے کہا ہے کہ گذشتہ برس (2013ء ) امدادی کارکنوں پر حملوں کے اعتبار سے بدترین رہا۔ آج پیش کردہ اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ برس دنیا بھر میں امدادی کاموں میں مصروف 155 کارکنوں کو ہلاک کیا گیا۔