ماسکو ۔ یکم/ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) روسی طیارہ جو کل مصر میں حادثہ کا شکار ہوا ، فضاء میں ہی اس کے دو ٹکڑے ہوگئے تھے ۔ روس کی ہوا بازی کمیٹی کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ فضاء میں ہی یہ طیارہ ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا اور زمین پر دور دور تک اس کے پرزے پھیل گئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ حادثہ کے بارے میں کسی نتیجہ پر پہونچنا قبل از وقت ہوگا ۔ تحقیقاتی عہدیداروں نے اس طیارہ کا بلاک باکس برآمد کرلیا ہے ۔ اس دوران صدر مصر عبدالفتح السیسی نے عوام سے خواہش کی ہے کہ وہ تحقیقات پوری ہونے تک انتظار کریں ۔ کیونکہ داعش نے یہ طیارہ مارگرانے کا دعویٰ کیا ہے