روسی صحافی کا میراڈونا پر جنسی ہراسانی کا الزام

ماسکو۔6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) روس کی خاتون صحافی نے ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ سابق فٹبالر ڈیگو میرا ڈونا کے خلاف جنسی ہراسانی کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق ر وسی صحافی 30 سالہ ایکٹرینا ناڈولسکایا نے مقامی پولیس اسٹیشن میں درخواست دی کہ 1986 میں میرا ڈونا کا انٹرویو لینے ہوٹل پہنچی تو انہوں نے مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ میرا ڈونا نے الزام بے بنیاد قرار دے کر مسترد کردیا اور کہا کہ خاتون نے مجھے انٹرویو کے بہانے ورغلانے کی کوشش کی تھی، جس پر مجھے ہوٹل کی سکیورٹی انتظامیہ کے ذریعے اسے اپنے کمرے سے باہر نکلوانا پڑا تھا۔یادرہے کہ لیجنڈ فٹبالر میراڈونا کا فٹبال کریئر تنازعات سے گھیرا رہنے کے علاوہ کھیل سے کنارہ کشی کے بعد بھی تنازعات انکا پیچھا نہیں چھوڑرہے ہیں۔