روسی شہر میں چاقو سے حملہ ، آٹھ افراد زخمی

ماسکو ۔ /19 اگست (سیاست ڈاٹ کام) روس میں دور دراز کے ایک شمالی شہر سرگوٹ کی سڑک پر ایک مسلح شخص نے آٹھ افراد کو چاقو گھونپ دیا ۔ جس کو پولیس نے گولی مارکر ہلاک کردیا ۔ روس میں سنگین نوعیت کے جرائم کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے کہا کہ ’’مرد حملہ آور نے راہگیروں پر چاقو سے حملہ کردیا ۔ جس میں آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں جو 11:20 بجے دن اس شہر کی مرکزی سڑک پر گھوم رہے تھے ‘‘ ۔ تحقیقاتی کمیٹی نے کہا کہ مسلح پولیس وہاں پہونچ گئی اور اسلحہ استعمال کرتے ہوئے حملہ امور کو ہلاک کردیا ۔ یہ شہر شمال مشرقی ماسکو سے 2100 کیلومیٹر دور واقع یہ شہر تیل کی دولت سے مالا مال علاقہ کھانتی ۔ نسی کا حصہ ہے ۔ علاقائی حکومت نے کہا ہے کہ دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ دیگر زخمیوں کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے ۔ عہدیداروں نے کہا کہ حملہ آور کی تاحال شناحت نہیں ہوسکی ہے ۔ علاقائی حکومت کے بیان میں عوام کو پرسکون رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ اور کہا گیا ہے کہ تحقیقات اور امن عامہ کے مفاد کے لئے سکون برقرار رکھا جائے اور تمام حقائق کا پتہ چلنے تک معتبر خبروں پر توجہ دی جائے۔