روسی اپوزیشن لیڈرالیکسی نولنی کی گرفتاری اور رہائی

ماسکو، 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) روسی حزب اختلاف کے رہنما الیکسی نولنی جنہیں مارچ میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے بائیکاٹ کے اعلان کے ساتھ یہاں منعقد ریالی میں حصہ لینے کے دوران پولیس نے حراست میں لے لیا اور کل دیر شام کو رہا بھی کر دیا۔ مسٹر نولنی نے صدارتی انتخابات میں ’’دھاندلی‘‘کے خدشات کا اظہار کیا ہے ۔ مسٹر نولنی کی وکیل اولگا میخائل لووا نے رائٹر کو بتایا کہ ان کے موکل کو بغیر کسی الزام کے رہا کر دیا گیا لیکن بعد میں انہیں کورٹ کا سامنا کرنا پڑے گا۔اگر احتجاج و مظاہرہ کے انعقاد پر قانون کی خلاف ورزی کے الزام صحیح ثابت ہوتے ہیں تو مسٹر نولنی کو کم سے کم 30 دنوں کی سزائے قید ہو سکتی ہے ۔