حیدرآباد ۔ /15 مئی (سیاست نیوز) فارمیسی میں پی ایچ ڈی کررہی اور میسکو میں اسسٹنٹ پروفیسر ہاجرہ حفیظ نے ایک منفرد حلال ’لپ بام‘ تیار کیا ہے جو خالصتاً قدرتی اشیاء پر مشتمل ہے اور اسے روزہ کے دوران استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ ہاجرہ حفیظ کے مطابق زیادہ تر جلس لپ بامس کو روزہ کے دوران استعمال نہیں کیا جاتا ہے ۔ کیونکہ ان میں جانوروں کی چربی ہوتی ہے جو روزہ کے دورن حرام ہے ۔ اس لئے انہوں نے روزہ کے دوران خشک لبوں کے مسئلہ سے نمٹنے میں مرد و خواتین کی مدد کیلئے ایک لپ بام تیار کیا ہے جو قدرتی اجزاء پر مشتمل ہے۔یہ پراڈکٹ حاصل کرنے کے لیے ہاجرہ حفیظ سے 9121580837 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔۔