نئی دہلی ۔ 10اگست ( سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی ایک عدالت میں 18اگست کو شیوسینا رکن پارلیمنٹ راجن وجرے کے خلاف داخل کردہ فوجداری کیس کے اندراج کا مطالبہ کرتے ہوئے داخل کردہ درخواست پر سماعت ہوگی ۔ شیوسینا رکن پارلیمنٹ نے نیو مہاراشٹرا سدن میں مقدس ماہ رمضان کے دوران مسلم روزہ دار ملازم کو زبردستی کھانا کھلا دیا تھا۔ ایم پی کے خلاف ایک ایف آئی درج کرنے کی درخواست داخل کرتے ہوئے عدالت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ تعزیرات برائے ہند کی مختلف دفعات جیسے 153A ( دو طبقوں کے درمیان نفرت پیدا کرنا) ‘ 323( قصداً ٹھیس پہنچانا) ‘ 341 ( کسی شخص کی جانب سے غلط برتاؤ کرنا ) ‘ 506 ( مجرمانہ ارادے سے پیش آنا) کے تحت ایف آئی آر درج کردیا جائے ۔ میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ پنت بھاوا نے 18اگست کو اس درخواست کی سماعت کی تاریخ مقرر کی ہے ۔ سماعت کے دوران وکیل وشال سنہا درخواست گذار کامران صدیقی کی جانب سے پیروی کریں گے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ شیوسینا ایم کی حرکت کو ایک مہذب معاشرہ میں قبول نہیں کیا جاتا ۔