روزگار کے مواقع پیدا کرنے کوئی روڈ میاپ نہیں

چھوٹی معیشت، زراعت، صحت پر وزیراعظم کی کونسل کا غور
نئی دہلی۔27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل نے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور انفراسٹرکچر کو مالیہ کی فراہمی کے لیے ہنوز کوئی روڈ میاپ پیش نہیں کیا ہے۔ لیکن چھوٹی معیشت، زراعت اور صحت سے متعلق مختلف امور و وسائل پر تجاویز پیش کی ہے۔ مملکتی وزیر منصوبہ بندی رائو اندرجیت سنگھ نے لوک سبھا کو دیئے گئے اپنے تحریری جواب میں کہا کہ اس کونسل کے تاحال تین اجلاس منعقد ہوئے ہیں جس میں چھوٹی معیشت زراعت اور دیہی ترقیات کے علاوہ فروغ ہنر، شعبہ صحت میں سرمایہ کاری میں اضافہ وغیرہ سے متعلق امور وسائل کا جائزہ لیا گیا۔ مملکتی وزیر اس سوال کا جواب دے رہے تھے کہ وزیراعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل نے انفراسٹرکچر کو مالیہ کی فراہمی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے آیا کوئی واصح روڈ میاپ تیار کی ہے؟