حیدرآباد ۔ 11 ستمبر ۔ ( سیاست نیوز) شادی و دیگر تقاریب کے سلسلے میں منعقد ہورہے سہ روزہ نمائش ’’جشن نکاح‘‘ کا 12 ستمبر بروزجمعہ صبح 10:30 بجے افتتاح عمل میں آئے گا ۔ ڈپٹی چیف منسٹر ریاست تلنگانہ جناب محمد محمود علی نمائش کا افتتاح انجام دیں گے ۔ کیاپشنس کمیونکیشنس کے علاوہ دیگر معاونین کے ہمراہ منعقد ہونے جارہی اس سہ روزہ نمائش کے دوران شادی و دیگر تقاریب کے سلسلے میں ضروری اشیاء کی معیاری دوکانوں کے اسٹالس موجود رہیں گے جو تجارتی ادارہ اس سہ روزہ نمائش میں حصہ لے رہے ہیں اُن میں قومی شہرت یافتہ تجارتی اداروں کے علاوہ حیدرآباد کے تجارتی ادارے بھی شامل ہیں۔ ٹی ایم سی کے علاوہ ڈیوروسلپ میٹریس اس نمائش کے معاونین میں شامل ہیں۔ سٹی کنونشن سنٹر نامپلی میں منعقد ہورہی نمائش کے دوران جو اسٹالس موجود رہیں گے اُن میں ملبوسات کے اسٹالس میں گہنا ، جہاںپناہ ، کرشمہ ، کھراناس ، زونی سنٹرس ، پاکیزہ آنچل ، بی ایم ایس بوتیک اور بینگ مسلمس شامل ہیں۔ جبکہ زیورات کے معروف شورومس اس نمائش کا حصہ بنے ہوئے ہیںجن میں محمد خان جیویلرس ، ملابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس ، پی ستیہ نارائن اینڈ سنس، پارس جیویلرس اور آہانا جیویلری شامل ہیں۔ ٹراویل اور ایرٹکٹنگ کمپنیز میں جو ایجنسیزشامل ہیں اُن میں وائسرائے ٹراویلس پرائیویٹ لمیٹیڈ ، سدرہ ٹورس اینڈ ٹراویلس پرائیویٹ لمیٹیڈ ، ڈیسنٹ ٹراویلس کے علاوہ دیگر شامل ہیں۔ علاوہ ازیں پکوان کے شعبہ سے جو لوگ اس نمائش کا حصہ بن رہے ہیں اُن میں فرحت فوڈ سنٹرس کرانہ اینڈ جنرل اسٹور ، نوابی شیف کیٹررس اور دیگر شامل ہیں۔ ادارہ سیاست کی جانب سے نمائش کے دوران سیاست کی رشتوں سے متعلق ویب سائیٹ www.siasatmatri.com کا بھی اسٹال موجود رہے گا ۔ رئیل اسٹیٹ اور ریسارٹس بھی اس نمائش میں حصہ لے رہے ہیں جن میں ڈریم ویلی ، پرگتی ریسارٹس ، پرائیڈ انڈیا ، شری بالاجی ، گرین ارتھ اور پامس ایونیو و دیگر شامل ہیں۔ نمائش کے دوران موجود رہنے والے اسٹالس میں فوٹ ویئرس کے کلکشن کے لئے ہالی ووڈ فٹ ویر کا اسٹال موجود رہے گا۔ ان سب کے علاوہ لابیل ، ایلیفنٹ ڈیلز ، زیتون ، وازا ڈیزائن اسٹوڈیو ، رئیل شاپی ڈاٹ کام ، بڈگرو کے اسٹالس بھی نمائش میں موجود رہیں گے ۔ اس نمائش کے انعقاد میں میڈیا کے معاونین میں انگریزی کے معروف روزنامہ دی ہندو کے علاوہ ہندی ملاپ شامل ہیں۔ نمائش میں مشاہدہ کیلئے پہنچنے والے افراد کو منتظمین کی جانب سے 2000 روپئے کا گفٹ ووچر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ گفٹ ووچرس کی فراہمی پر شرائط کا اطلاق ہوگا ۔ کیاپشنس کمیونکیشنس ، ٹی ایم سی اور ڈیورو سلپ میٹریس کی معاونت سے منعقد ہونے والی اس سہ روزہ نمائش کے دوران ادارہ سیاست کی کیلی گرافی نمائش کا بھی اہتمام کیا جائے گا جہاں پر حیدرآباد کے معروف فنکاروں کی جانب سے تیار کردہ شہہ پارے و فن پارے بغرض مشاہدہ رکھے جائیں گے ۔ نمائش کے دوران مشاہدین کیلئے نمائش میں فوڈ کورٹ بھی موجود رہے گا۔