روبوٹ میں انسانی خصلت، کنٹراکٹر کا قتل کردیا

برلن 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی کے واکس ویگن کے ایک پروڈکشن پلانٹ میں اپنی طرز کا ایک انوکھا واقعہ رونما ہوا جہاں ایک روبوٹ نے ایک کنٹراکٹر کو قتل کردیا۔ دریں اثناء واکس ویگن ترجمان ہیکو ہلویگ نے بتایا کہ فرینکفرٹ سے 100 کیلو میٹر شمال میں واقع بوناتال میں واقع پلانٹ میں 22 سالہ کنٹراکٹر کی فوری موت واقع ہوگئی۔ نوجوان اس ٹیم کا حصہ تھا جو ساکت روبوٹ کا کل پُرزے جوڑتے ہیں لیکن حیرت انگیز طور پر کسی ڈراؤنی فلم کی طرح ساکت روبوٹ اچانک حرکت میں آگیا اور اس نے کنٹراکٹر کی گردن دبوچ لی اور ایک بڑی سی دھائی پلیٹ پر زور سے دے ماری۔ دبوچ اتنی مضبوط تھی کہ کنٹراکٹر اپنے آپ کو روبوٹ کے قبضہ سے آزاد نہیں کرسکا۔