حیدرآباد ۔ /30 ستمبر (سیاست نیوز) ضلع رنگاریڈی کی ڈپٹی کلکٹر ارونا کماری قومی شاہراہ پر پیش آئے سڑک حادثہ میں زخمی ہوگئیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ قومی شاہراہ 76 آکوپامولا منڈل ضلع سوریہ پیٹ کے قریب اروناکماری کی کار اس وقت حادثہ کا شکار ہوگئی جب ان کی گاڑی کے سامنے اچانک کتا آگیا جس کو بچانے کی کوشش کے دوران کار حادثہ کا شکار ہوگئیں اور پلٹی کھانے کے بعد ڈپٹی کلکٹر ضلع رنگاریڈی شدید زخمی ہوگئیںجس کے نتیجہ میں انہیں کوداڑ کے ایک دواخانہ علاج کیلئے منتقل کیا ۔