حیدرآباد 10 مارچ (سیاست نیوز)تلنگانہ حکومت نے رنگا ریڈی اور کھمم ضلع میں دو قاضیوں کا تقرر کیا ہے اس سلسلہ میں اسپیشل سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل نے آج احکامات جاری کئے۔ حافظ محمد نصیر الدین کو چیوڑلہ منڈل ضلع رنگا ریڈی کے لئے قاضی مقرر کیا گیا جبکہ شیخ مجاہد کو ضلع کھمم کے ایرو پالیم ‘ بوناکل اور مدھیرا منڈلوں کیلئے سرکاری قاضی مقرر کیا گیا۔ دونوں اضلاع کے ضلع کلکٹرس نے اس سلسلہ میں محکمہ اقلیتی بہبود کو مکتوب روانہ کیا تھا۔ جی او میں دونوں قاضیوں کی ابتدائی معیاد تین سال مقرر کی گئی ہے اور کسی بھی بے قاعدگیوں میں ملوث ہونے سے روکنے کیلئے باعث شرائط مقرر کی گئی۔ نئے قواعد کے مطابق قاضی حکومت کو جوابدہ ہوگا۔ کسی بھی شکایت کی صورت میںحکومت کو براخواستگی کا اختیار ہوگا۔ جی او میں قاضی کو کم عمر لڑکیوں کی شادی ‘کنٹراکٹ میریجس اور کسی بھی غیر شرعی معاملہ میں ملوث ہونے سے باز رکھا گیا ہے ۔مدت کی تکمیل کے بعد قاضی سارا ریکارڈ وقف بورڈ میں جمع کردے گا۔