رنویر کی فلم ’’سمبھا‘‘ کے کلائمکس میں

اجئے دیوگن باجی راؤ سنگھم کے کرار میں دیکھے جائیں گے

رنویر سنگھ ان دنوں اپنی اپ کمنگ فلم ’’سمبھا‘‘ کو لے کر سرخیوں میں ہے۔ اس میں ان کے ساتھ سارا علی خان بھی ہے۔ یہ سارا کی پہلی فلم ہوگی۔ فلم سے جڑی وہ اطلاع یہ ہے کہ اس کے کلائمکس میں اجئے دیوگن بھی مہمان رول میں نظر آئیں گے۔ وہ بھی باجی راؤ سنگھم کے روپ میں اجئے کا سنگھم کیریکٹر فائینس کے درمیان کافی مشہور ہے اور روہت شیٹی کو بھی لگتا ہے کہ ایسا کرنا ان کی فلم کے لئے اچھا ہوگا۔ سمبھا جونیر این ٹی آر کی فلم ’’ٹمپر‘‘ کا ہندی ری میک ہے روہت شیٹی وہ اس فلم کو ہندی شائقین کے اعتبار سے تبدیل کئے ہیں اس میں سونو سود نگیٹیو رول میں ہیں۔

اجے دیوگن اور تبو اسٹار فلم دے دے پیار دے کی 22 فروری کو ریلیز
لورنجن کے پروڈکشن میں بن رہی اجئے دیوگن، تبو اور راکل پریت اسٹار فلم ’’دے دے پیار دے‘‘ کو 22 فروری کو ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اس فلم کے کوپروڈیوسر بھوشن کمار ہیں۔ فلم کو اکیوعلی ڈائرکٹ کررہے ہیں جنہوں نے یہ جوانی ہے دیوانی، 2013 پیار کا پنچانامہ سونی کی ٹیٹو کی سویٹی جیسی فلموں کو ایڈیٹ کیا تھا۔ بہرحال لورنجن کی اس فلم کا ٹائیٹل کشور کمار کے گیت ’’دے دے پیار دے‘‘ سے لیا گیا ہے جسے کشور کمار نے 1984 میں آئی امیتابھ بچن اسٹار فلم شرابی میں گایا تھا۔