رندیپ سرجیوالا ، انچارج اے آئی سی سی کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ

نئی دہلی ۔ 5 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام) : کانگریس ترجمان رندیپ سرجیوالا کو آج اجئے ماکن کی جگہ اے آئی سی سی کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کا انچارج بنایا گیا ہے ۔ اجئے ماکن کو صدر دہلی پردیش کانگریس کمیٹی نامزد کرنے کے نتیجہ میں صدر کانگریس سونیا گاندھی نے رندیپ سرجیوالا کو نئی ذمہ داری سونپی ہے ۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری اور تنظیمی انچارج جناردھن دیویدی نے آج یہ اطلاع دی اور بتایا کہ 47 سالہ سرجیوالا ڈپارٹمنٹ کے نئے چیرمین کے تقرر تک اس عہدہ پر برقرار رہیں گے ۔ نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے پارٹی ترجمان کے لیے سرجیوالا کا انتخاب کیا تھا ۔ تاہم اے آئی سی سی کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ چیرمین کے عہدہ کے لیے سینئیر قائدین بشمول آنند شرما ، ڈگ وجئے سنگھ اور جئے رام رمیش دعویدار ہیں ۔۔