رمن سنگھ طویل میعاد والے اوّلین بی جے پی چیف منسٹر

رائے پور4دسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) اسی ہفتہ 7 سمبر کو چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ کے عہدہ پر اپنے 14 برس کی مدت پوری کرنے والے ڈاکٹر رمن سنگھ مسلسل انتخابی کامیابیاں حاصل کرنے والی بی جے پی کے پہلے وزیراعلی بن جائیں گے ۔ اسی برس 14 اگست کو لگاتار پانچ ہزار دن اپنے عہدہ پر رہنے کا ریکارڈ بنانے والے ڈاکٹر سنگھ کی پیدائش ایک معمولی کسان کے گھر میں ہوئی۔ انہوں نے بحیثیت کونسلر اپنا سیاسی سفر شروع کیا تھا اور 2003 میں ریاست میں ہوئے انتخابات میں بی جے پی کواکثریت ملنے کے بعد سات دسمبر کو وزیراعلی کے عہدہ پر فائز ہوئے ۔ان کی قیادت میں بی جے پی نے لگاتار تین اسمبلی انتخابات میں فتوحات حاصل کیں اور اس دوران لوک سبھا کے تینوں انتخابات میں 11 میں سے 10 سیٹوں پر بی جے پی امیدواروں کو جیت دلائی۔ سیاسی امور سے لے کر ترقیاتی کاموں تک کامیابیوں کا ایک طویل ریکارڈ بنانے والے ڈاکٹر سنگھ 14 برس تک مسلسل اپنے عہدہ پر فائز رہنے والے وزیراعلیٰ میں پہلے مقام پر آگئے ہیں جبکہ ملک کے تمام وزرائے اعلی میں وہ چوتھے مقام پر بنے ہوئے ہیں۔ سکم کے وزیراعلیٰ پون کمار چاملنگ پہلے نمبر پر ، تریپورہ کے وزیراعلیٰ مانک سرکار دوسرے اور اوڈیشہ کے وزیراعلیٰ نوین پٹنائک تیسرے مقام پر ہیں۔