حیدرآباد ۔ 21 ۔ جون : ( فیکس ) : کمشنر اسکول ایجوکیشن نے مقدس رمضان کے موقع پر 29 جون تا 28 جولائی تلنگانہ میں واقع اردو اسکولوں اور ڈائیٹس کو صرف ایک شفٹ میں چلانے کی اجازت دی ہے ۔ اس خصوص میں احکامات بھی جاری کردئیے گئے ہیں ۔ تلنگانہ ٹیچرس اسوسی ایشن کے بانی صدر ٹی پربھاکر ، صدر مجیب الرحمن اور جنرل سکریٹری مسعود الدین نے مسلم اساتذہ کیلئے یہ سہولت فراہم کرنے پر حکومت سے اظہار تشکر کیا ہے ۔۔