رمضان المبارک :کے سی آر کی مبارکباد

حیدرآباد۔18 جون (سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ماہ رمضان المبارک کے آغاز پر مسلمانان ریاست تلنگانہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ ماہ رمضان المبارک مسلمانوں کیلئے ایک انتہائی مقدس و عبادتوں کا مہینہ ہوتا ہے۔ اس مبارک موقع پر مسلمانوں سے اپنی عبادتوں میں ہر ایک کی فلاح و بہبود اور ریاست میں خوشحالی کیلئے دعا کرنے کی بھی خواہش کی۔