رمضان المبارک معافی مانگنے اور معاف کرنے کا مہینہ

راج بھون میں دعوت افطار ۔ گورنر نرسمہن کا خطاب ۔ چیف منسٹر و اہم شخصیات کی شرکت

حیدرآباد۔24جون (سیاست نیوز) رمضان المبارک معافی مانگنے اور معاف کرنے کا مہینہ ہے اس لئے ہمیں اپنے گناہوں پر اظہار ندامت کرتے ہوئے اللہ سے معافی مانگنے اور تکلیف دینے والوں کو معاف کرنا چاہئے۔ گورنر آندھرا پردیش و تلنگانہ جناب ای ایس ایل نرسمہن نے آج راج بھون میں دعوت افطار کے دوران مدعوئین سے خطاب کے دوران یہ بات کہی۔ دعوت افطار میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ‘ مرکزی وزیر لیبر بنڈارو دتاتریہ ‘ اسپیکر تلنگانہ اسمبلی مدھو سدن چاری‘ صدرنشین اے پی قانون ساز کونسل چکراپانی‘ صدرنشین تلنگانہ کونسل سوامی گوڑ‘ قائد اپوزیشن تلنگانہ کونسل جناب محمد علی شبیر‘ ریاستی وزراء مسرس محمد محمود علی ‘ ہریش راؤ‘ اندراکرن ریڈی‘ این نرسمہا ریڈی ‘ ارکان پارلیمان بی ونود کمار‘ جتیندر ریڈی ‘ مسٹر جی کشن ریڈی قائد ایوان مقننہ بی جے پی‘ ارکان قانون ساز کونسل جناب الحاج محمد سلیم‘ جناب محمد فاروق حسین ‘ سید امین جعفری کے علاوہ دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ مسٹر نرسمہن نے تمام شرکا سے شخصی ملاقات کرتے ہوئے انہیں ماہ رمضان المبارک کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے افطار سے قبل اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ دونوں ریاستوں کی ترقی و خوشحالی اور امن و امان کی برقراری کیلئے دعائیں کرتے ہوئے ریاستوں کی ترقی و فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی برقرار ی میںتعاون کریں۔ قبل ازیں مولانا احسن بن محمد الحمومی نے فضائل رمضان بیان کئے ۔ بعد افطار نماز مغرب کی امامت کے فرائض انجام دیئے۔ دعوت افطار میںجسٹس سعادت اللہ حسینی‘ مئیر جناب بی رام موہن‘ قونصل جنرل ایران متعینہ حیدرآباد آقا ئے حسن نوریان‘ جناب محمد عبدالقیوم خان ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن بیورو‘ جناب عمر جلیل سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود‘ جناب محمد الیاس رضوی آئی ایف ایس ‘جناب ایم مہندر ریڈی کمشنر پولیس جناب نوین متل کمشنر محکمہ اطلاعات و نشریات ‘ مولانا سید شاہ قبول پاشاہ قادری شطاری ‘ جناب حامد محمد خان امیر جماعت اسلامی آندھراپردیش و تلنگانہ ‘ جناب محمد اظہر الدین‘ جناب ظفر جاید ‘ جناب ارشد ایوب صدر حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن ‘ پروفیسر فیضان مصطفی ‘ جناب محمد علی رفعت‘جناب اقبال صدیقی ڈی ایس پی اے سی بی‘ محمد تاج الدین احمد اے سی پی سی سی ایس‘ جناب محمد عبدالباری اے سی پی فلک نما‘ ڈاکٹر محمد فخرالدین ‘ جناب عظمت اللہ حسینی جنرل سکریٹری پی سی سی‘ محمد سراج الدین سابق صدر اقلیتی سل‘ ایس ایف لائق علی قومی سکریٹری بی جے پی اقلیتی مورچہ‘ حبیب زین العابدین عابد‘ جابر پٹیل‘ عتیق الرحمن خرم و دیگر معززین موجود تھے۔افطار سے قبل مولانا احسن الحمومی سے ریاست میں امن و امان و خوشحالی کے علاوہ رحمت والی بارش کیلئے دعا کی۔