کابل ۔ 27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں حالیہ بد ترین خشک سالی کے نتیجے میں ہزاروں افغان شہریوں کو داخلی سطح پر بے گھری اور بھوک کا سامنا ہے۔ یواین کا کہنا ہیکہ اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے بیشتر افغان خاندان جہیز کے بدلے بچوں کی شادیاں کرنے پر مجبور ہیں۔ یونیسف کے مطابق رواں برس جولائی اور اکتوبر کے درمیان ہرات اور باغدیس میں 161 بچوں کی ایسی منگنیاں یا شادیاں رجسٹر کی گئی ہیں۔