رشی کپور اور جوہی چاولہ 20 سال بعد پھر ایک ساتھ

سونی پکچرز انٹرٹینمنٹ انڈیا نے اپنی فلم 102 ناٹ آؤٹ کی کامیابی کے بعد رشی کپور کو پھر ایک بار اپنی نئی فلم میں کاسٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بات سونی پکچز کے مینیجنگ ڈائرکٹر وویک کرشنا نے بتائی جس میں رشی کپور کے مقابل جوہی چاولہ کو سائن کیا گیا ہے۔ اس طرح رشی اور جوہی 20 سال بعد پھر ایک بار اسکرین شیر کرتے نظر آئے تھے۔ ان دونوں کو ساتھ ساتھ آخری بار فلم دراڈ میں دیکھا گیا تھا اور اس بار اس جوڑی کو ہتیش بھاٹیہ ڈائرکٹ کریں گے ۔ فلم کی شوٹنگ دلی میں کی جائے گی۔