نئی دہلی، 17 جون (سیاست ڈاٹ کام)دہلی پولیس کے ویجلنس ڈپارٹمنٹ نے آج ایک کانسٹیبل کو گرفتار کرنے کا ادعا کیا ہے جس نے مبینہ طورپر ایک قیدی سے رشوت کا تقاضہ کرتے ہوئے اُسے قبول کیا اور اُسے رہا کردیا جو گزشتہ ماہ تحویل میں تھا ۔ پولیس کے مطابق گرفتار شدہ کانسٹیبل نریش کمار کو میور وہار پولیس اسٹیشن میں تعینات کیا گیا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ شکایت کنندہ قیدی کا ایک دوست ہے جسے 17 مئی کو تحویل میں لیا گیا تھا جب وہ اپنے دوست کی حراست کے تعلق سے دریافت کرنے گیا تو شکایت کنندے سے کانسٹیبل کمار نے 20 ہزار روپئے بطور رشوت مانگے ۔ مول تول کے بعد کمار 7 ہزار پر راضی ہوگیا اور پھر شکایت کنندے نے اُسی روز 5 ہزار روپئے دے کر بقیہ رقم اگلے روز دینے کا وعدہ کیا تھا ، اس کے بعد شکایت کنندہ دہلی پولیس کے ویجلنس یونٹ سے رجوع ہوا جس نے فوری کارروائی کی ۔
تیسری جنس پر عدالتی وضاحت درکار
نئی دہلی، 17 جون (سیاست ڈاٹ کام)یو پی ایس سی نے آج دہلی ہائیکورٹ کو مطلع کیا کہ وہ زنخوں کو تیسری جنس کے طورپر سیول سرویسیس امتحان کیلئے درخواست دینے کے معاملے میں شامل نہیں کرسکتا کیونکہ یہ زمرہ کی ابھی سپریم کورٹ کی جانب سے واضح طورپر صراحت نہیں ہوئی ہے ۔ مرکز نے بیان کیا کہ وہ فاضل عدالت سے رجوع ہوا ہے اور مختلف مسائل پر وضاحت طلب کی گئی جن میں زنخوں کی تشریح کا معاملہ شامل ہے۔