رشتہ طئے کرنے کے لیے کل دوبدو پروگرام

حیدرآباد ۔ 19 ۔ جون : ( دکن نیوز ) : مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیوں کے سلسلہ میں موزوں اور مناسب رشتہ طئے کرنے کے لیے 42 واں دوبدو ملاقات پروگرام اتوار 21 جون ، 11 بجے دن ایس اے ایمپرئیل گارڈن ، ٹولی چوکی مین روڈ پر منعقد کیا جارہا ہے ۔ جس میں دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ اضلاع کے والدین و سرپرست شرکت کرسکتے ہیں ۔ والدین و سرپرستوں سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ رجسٹریشن کاونٹرس پر لڑکے و لڑکی کے نام رجسٹرڈ کروائیں ۔ رجسٹریشن کی کوئی فیس نہیں ہوگی ۔و الدین کو اپنے ہمراہ 2 عدد بائیو ڈاٹاس اور 2 عدد فوٹوز بھی رکھنا ہوگا ۔ ایم ڈی ایف کی جانب سے تعلیمی قابلیت کے اعتبار سے علحدہ علحدہ کونسلنگ رومس قائم کئے جارہے ہیں ۔ جہاں متعلقہ کونسلرس کے تعاون سے رشتوں کی نشاندہی اور انتخاب کا کام انجام دیا جاسکتا ہے ۔ دوبدو ملاقات پروگرام میں تقریبا 30 والینٹرس مقرر کئے گئے ہیں ۔ جو والدین اور سرپرستوں کی رہنمائی کریں گے ۔ عقد ثانی کے لیے علحدہ کاونٹر قائم کیا جارہا ہے ۔ اس سلسلہ میں مزید تفصیلات ایم اے قدیر 9394801526 سے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔۔