حیدرآباد ۔ 6 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : ہندوستان کے مشہور خانگی شعبہ کی جنرل انشورنس کمپنی ، آئی سی آئی سی آئی لومبارڈ جنرل انشورنس کمپنی (ICICI Lombard) اور انسٹی ٹیوٹ آف انشورنس اینڈ رسک مینجمنٹ (IIRM) کی جانب سے رسک اینڈ جنرل انشورنس میں پوسٹ گریجویٹ پروگرام میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کے لیے جلسہ تقسیم اسناد منعقد کیا گیا ۔ تیسرے بیاچ کے اس کانوکیشن سے مخاطب کرتے ہوئے اشوک اگروال ، ایگزیکٹیو ڈائرکٹر ، آئی سی آئی سی آئی لومبارڈ جی آئی سی لمٹیڈ نے کہا کہ ICICI لومبارڈ پر ہم نے انڈسٹری کی طویل مدتی ترقی کے لیے کئی ایک اقدامات کئے ہیں ۔ ہمیں امید ہے کہ آئندہ برسوں میں اس کورس کے کامیاب طلبہ کے لیے اپنے کیرئیر کو کامیاب بنانے کے مواقع ہوں گے ۔ مسٹر ٹی نرسمہا راؤ ، مینجنگ ڈائرکٹر ، انسٹی ٹیوٹ آف انشورنس اینڈ رسک مینجمنٹ نے کہا کہ آئی سی آئی سی آئی لومبارڈ اور IIRM کے اس مشترکہ اقدام سے طلبہ کے لیے ادارہ میں بہتر کارکردگی کو برقرار رکھنے میں مدد ہوگی ۔ یہ ایک منفرد اور جامع پروگرام ہے جس میں جنرل انشورنس کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا ہے ۔ آٹھ ماہ کے اس فل ٹائم کورس کو ، جس میں جنرل انشورنس اور رسک مینجمنٹ پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔ 2012 میں متعارف کیا گیا ۔ یہ آئی آئی آر ایم اور آئی سی آئی سی آئی لومبارڈ کا مشترکہ پروگرام ہے ۔۔