نئي دہلی، یکم مارچ (یو این آئی) بغیر سبسڈی والا گیس سلنڈر آج سے 78.50 روپے اور سبسڈی والا سلنڈر 2.52 روپے سستا ہو گیا، جبکہ طیارہ ایندھن کا دام تقریبا ایک فیصد بڑھ گیا ہے ۔ ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل نے بتایا کہ قومی راجدھانی دہلی میں گھریلو استعمال کا 14.2 کلو گرام کے بغیر سبسڈی والا گیس سلنڈر یکم مارچ سے 689 روپے کا مل جائے گا۔ پہلے اس کی قیمت 736 روپے تھی۔ گھریلو استعمال کے سبسڈی والا رسائي گیس سلنڈر آج سے 495.63 روپے کی جگہ 493.09 روپے کا ملے گا۔ کاروباری استعمال والا 19 کلو گرام کا سلنڈر بھی 78.50 روپے سستا ہوا ہے ۔ اس کی قیمت 1،308.50 روپے سے گھٹ کر 1،230 روپے ہو گئی ہے ۔ ہوائی جہاز کے لئے طیارہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ دہلی میں گھریلو ایئر لائنز کے لئے ایندھن 542 روپے فی کلولیٹر مہنگا ہو ئی ہے ۔ آج سے اس کی قیمت 61،681 روپے فی کلولیٹر ہو گئی ہے ۔ پہلے یہ 61،139 روپے فی کلولیٹر تھی ۔