تلنگانہ گیر سطح پر رجسٹریشن میں کمی واقع ، مالیاتی سال دوسرے سہ ماہی کا اعلان
حیدرآباد ۔ 6 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ میں مالیاتی سال کے دوسرے سہ ماہی میں رجسٹریشن کی آمدنی 100 کروڑ روپئے گھٹ گئی گذشتہ سال 2016-17 اپریل تا ستمبر تک رجسٹریشن سے 1,941.86 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی تھی جو جاریہ سال 1,841.58 کروڑ روپئے آمدنی وصولی ہوئی ۔ جس میں حیدرآباد سکندرآباد اور ضلع رنگاریڈی اضلاع سے 1383 کروڑ روپئے وصول ہوئے اس کے علاوہ ریاست کے تمام اضلاع میں رجسٹریشن کی آمدنی گھٹ گئی ۔ ضلع محبوب نگر میں آمدنی 35 فیصد تک گھٹ گئی ۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ مئی اور اگست میں آمدنی بہت زیادہ گھٹ گئی ۔ جب کہ جولائی اور ستمبر میں آمدنی ٹھیک ہی رہی تھی ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ رجسٹریشن میں بھی کمی آئی ہے ۔ گذشتہ سال پہلے 6 ماہ میں 5,69,572 رجسٹریشن کی لین دین ہوئی تھی ۔ اس مرتبہ 5,07,697 رجسٹریشن لین دین ہوئی ہیں ۔ حیدرآباد میں لین دین ایک تہائی گھٹ گئی تاہم آمدنی گذشتہ سال کے مماثل ریکارڈ ہوئی ہے ۔۔