حیدرآباد۔3ڈسمبر(سیاست نیوز)ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ ریاست الحاج محمد محمودعلی نے سرکاری ملازمین کو عوام اور حکومت کے درمیان رابطے کی کڑی قراردیتے ہوئے کہاکہ عوام تک حکومت کی فلاحی اسکیمات کو پہنچانے میں تلنگانہ حکومت کے سرکاری ملازمین کا اہم رول ناگزیر ہے۔ آج احاطہ سکریریٹریٹ میں واقعہ آڈیٹوریم میں تلنگانہ رجسٹریشن اینڈ اسٹامپس گزیٹیڈ آفیسرس اسوسیشن کی جانب سے شائع کردہ ہینڈ بک 2014کی رسم اجرائی کے موقع پر جناب الحاج محمد محمود علی نے یہ بات کہی۔ ریاستی وزیرفینانس مسٹر ای راجندرا‘ رکن اسمبلی رویندر ریڈی‘ مسٹر سرینواس گوڑ ‘ پرنسپل سکریٹری مسٹر اگروال‘ صدر ٹی جی اوز شریمتی وی ممتا‘صدر ٹی جی اوز گریٹر حیدرآباد کرشنا یادو‘ جنرل سکریٹری ستیا نارائنہ کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔ الحاج محمد محمو دعلی نے اپنے سلسلے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ حکومت کی معلنہ فلاحی اسکیمات کو روبعمل لانے اور مستحق افراد تک پہنچانے میں سرکاری ملازمین اہم کڑی ہیں۔ انہوں نے تلنگانہ رجسٹریشن اینڈ اسٹامپس محکموں کی ایک سالہ کارکردگی کی ستائش کی اور کہاکہ عوام کو بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لئے مزید اقدامات درکار ہیں ۔وزیرفیناس تلنگانہ ریاست مسٹر ای راجندرا نے علیحدہ تلنگانہ جدوجہد میںتلنگانہ کے سرکاری ملازمین کے رول کو ناقابلِ فرامو ش قراردیتے ہوئے کہاکہ سنہری تلنگانہ ریاست کی تشکیل میںبھی حکومت سرکاری ملازمین سے اسی قسم کی توقع رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے ایک سالہ کارکردگی پر ہینڈ بک کی اشاعت کو خوش ائند اقدام قراردیتے ہوئے مستقبل میں اپنے کام میں مزیدبہتری لانے کی سرکاری ملازمین سے اپیل کی۔