سابق ایم پی کانگریس انجن کمار یادو کا دورہ احمد نگر اور فرسٹ لانسر
حیدرآباد ۔4 جون (سیاست نیوز) صدر حیدرآباد سٹی کانگریس کمیٹی و سابق رکن پارلیمنٹ انجن کمار یادو نے 13 اگست کو صدر کانگریس راہول گاندھی کے دورہ نامپلی اور جلسہ عام کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد احمد نگر اور فرسٹ لانسر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ اس دورہ میں کانگریس قائد فیروز خان، صدر گریٹر حیدرآباد کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ شیخ عبداللہ سہیل، کانگریس قائد اشفاق کے علاوہ دوسرے قائدین موجود تھے۔ کانگریس کے ان قائدین نے راہول گاندھی کی ریالی منظم کرنے اور جلسہ عام کا انعقاد کرنے کا بھی جائزہ لیا۔ انجن کمار یادو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ راہول گاندھی کے پروگرام نامپلی کے علاوہ دوسرے پروگرامس کو کامیاب بنانے کیلئے بڑے پیمانے پر تیاریاں جاری ہیں۔ فیروز خان نے کہا کہ اسمبلی حلقہ نامپلی میں راہول گاندھی کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔ اسمبلی حلقہ کے عوام ٹی آر ایس حکومت اور مقامی جماعت کے عوامی منتخب نمائندے کی عدم کارکردگی پر سخت ناراض ہیں۔ شیخ عبداللہ سہیل نے کہا کہ 13 اور 14 اگست کو راہول گاندھی کے دو روزہ پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے کانگریس پارٹی کی جانب سے تیاریوں کو قطعیت دے دی گئی ہے۔ یہاں سے ہر ماہ انتخابات تک راہول گاندھی تلنگانہ کا دورہ کریں گے۔