اندور ۔ /7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے کانگر یس صدر راہول گاندھی کے ان الزامات کا جواب دیا کہ بی جے پی حکمرانی والی ریاستوں میں زرعی شعبہ تباہی کے دہانے پر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جس شخص کو گیہوں اور دھان میں فرق معلوم نہیں وہ کسانوں کے بارے میں بولنے کا حق نہیں رکھتا ۔