راہول گاندھی کا 11 ستمبر کو امریکی یونیورسٹی میں لکچر

نیویارک ۔ 31 ۔ اگست : (سیاست ڈاٹ کام ) : کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی 11 ستمبر کو امریکہ کی ایک باوقار یونیورسٹی میں ہندوستان میں جمہوریت کے مستقبل کے موضوع پر لکچر دیں گے ۔ اس پروگرام کے اسپانسرس میں انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹیڈیز برکلے ریسرچ برائے ہمعصر ہندوستان کے پروگرام اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں اسٹڈیز برائے جنوبی ایشیا شامل ہیں ۔ یونیورسٹی کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں یہ اطلاع دی گئی ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہے کہ راہول گاندھی کے پر نانا جواہر لال نہرو جنہوں نے ملک کی آزادی کے بعد وزیراعظم کا جلیل القدر عہدہ سنبھالا تھا ، نے 1949 میں برکلے میں ایک تاریخی لکچر دیا تھا ۔ راہول گاندھی اپنے لکچر کے دوران ہندوستان کے موجودہ حالات اور اس کے مستقبل پر روشنی ڈالیں گے ۔