حیدرآباد /8 مئی ( سیاست نیوز ) پارلیمنٹ سیشن کی توسیع کے پیش نظر آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے نائب صدر راہول گاندھی کے دورہ تلنگانہ کو ملتوی کردیا گیا ہے ۔ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی صدر اتم کمار ریڈی نے اطلاع دی ہے کہ راہول گاندھی 11 اور 12 مئی کے بجائے اب 14 اور 15 مئی کو دورہ کرنے کی توقع ہے ۔ ان کے پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی ۔ پارلیمنٹ سیشن کے پیش نظر حصول اراضی بل پر مباحث میں ان کا حصہ لینا ضروری ہے ۔