راہول گاندھی کا بجٹ ایرلائنس میں کیرالا کا سفر

نئی دہلی ۔ 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) راہول گاندھی نے آج بجٹ ایرلائنس کے ذریعہ تھرواننتاپورم کیا سفر کیا۔ وہ دیگر مسافرین کے ساتھ گھل مل گئے تھے اور انہوں نے ان کے ساتھ تصویر کشی بھی کرائی۔ دلچسپ بات یہ ہیکہ یہ پرواز دہلی سے راست پرواز نہیں تھی بلکہ ممبئی تھی۔ کانگریس کے 3 ارکان پارلیمنٹ کے سی وینو گوپال، کے سریش اور ششی تھرور بھی راہول گاندھی کے ہمراہ تھے۔