راہول گاندھی ’نفرت کے سوداگر‘ پیوش گوئل کا ریمارک

نئی دہلی۔23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس راہول گاندھی کے ’’بے رحم نیا ہندوستان‘‘ کے تبصرے پر برہم بی جے پی کے سینئر وزیر نے آج انہیں ’’نفرت کا سوداگر‘‘ قراردیا اور الزام عائد کیا کہ وہ معاشرے کو انتخابی فوائد کیلئے تقسیم کررہے ہیں۔ کارگذار وزیر فینانس پیوش گوئل نے کہا کہ ہر جرم کے ارتکاب پر خوشی سے اچھل پڑنا راہول گاندھی کی عادت ہے۔ انہیں سخت اور بروقت کارروائی کا تیقن دیا جاتا ہے۔ بشرطیکہ وہ سماج کو انتخابی فوائد کے لیے تقسیم نہ کریں اور ان کے لیے مگرمچ کے آنسو نہ بہائیں۔ ایک اور مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے بھی راہول گاندھی پر تنقید کی اور کہا کہ وہ منفی سیاست کر رہے ہیں جبکہ ان کی پارٹی کے دورہی میں بدترین مخالف سکھ فسادات 1984 میں ہوئے تھے ۔