راہول کے دفاعی دلالوں سے سازباز ، ایرانی کا الزام

نئی دہلی، 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما اور مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے میڈیا آنے والی رپورٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے چہارشنبہ کو کانگریس کے صدر راہول گاندھی پر دفاعی سودے کے دلال کے ساتھ ساز باز کا الزام لگایا۔ ایرانی نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق، انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی چھاپے کے دوران برآمد دستاویزات سے انکشاف ہوا ہے کہ راہول گاندھی نے ہریانہ کے ایچ ایل پہوا سے زمین خریدی تھی۔ راہول گاندھی کی بہن پرینکا گاندھی واڈرا اور ان کے بہنوئی رابرٹ واڈرا کے سلسلے میں بھی کاغذات برآمد ہوئے ہیں ۔ پہوا دفاعی سودے کے دلال سنجے بھنڈاری کے نزدیکی سی سی تھمپی کا ملازم ہے ۔ بی جے پی کے رہنما نے کہا کہ اب تک یہ خیال کیا جارہا تھا کہ بھنڈاری اور واڈرا کے درمیان مالی تعلق ہے ، لیکن اب یہ معلوم ہوگیا ہے کہ بھنڈاری کا تعلق راہول گاندھی سے بھی ہے ۔