نئی دہلی ۔ 30مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے پنجشنبہ کو این سی پی کے صدر شردپوار سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ سمجھا جاتاہے کہ اس ملاقات میں ملک کی حالیہ صورتحال زیربحث آئی ۔ راہول گاندھی نے پوار کی رہائش گاہ پر تقریباً ایک گھنٹہ گزارا ۔ کہا جاتا ہے کہ این سی پی کے سربراہ پوار نے راہول کو مشورہ دیا کہ وہ کانگریس کی صدارت جاری رکھیں ۔ فوری طور پر اس ملاقات کی تفصیلات دستیاب نہ ہوسکیں ۔ این سی پی کانگریس کی قیادت میں قائم اتحاد یو پی اے میں شامل ہے اور اس سے قبل کرناٹک کے وزیر اعلیث ایچ ڈی کمارا سوامی نے بھی راہول سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ اس موقع پر سونیا گاندھی بھی وہاں موجود تھیں ۔ کمارا سوامی نے بھی پر زور دیا کہ وہ کانگریس کی صدارت سے استعفی نہ دیں ۔ کانگریس کے نومنتخب ارکان پارلیمان کا اجلاس نئی دہلی میں یکم جون کو ہوگا جس میںارکان پارلیمان اپنے لیڈر کا انتخاب کریں گے ۔