نئی دہلی ۔ 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) راہول گاندھی آئندہ ہفتہ بحرین کے دورہ پر جائیں گے، جو صدر کانگریس ہونے کے بعد ان کا پہلا بیرونی سفر ہوگا، جس کے دوران وہ این آر آئیز کے کنونشن سے خطاب کریں گے اور اس ملک کے وزیراعظم سے ان کی ملاقات کا امکان بھی ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق راہول سلطنت بحرین کے سرکاری مہمان ہوں گے اور وہاں 8 جنوری کو این آر آئیز سے خطاب کریں گے ۔ وہ بحرین کیلئے 7 جنوری کو روانہ ہوں گے اور 9 جنوری کو ان کی وطن واپسی کا امکان ہے۔ وہاں مقیم این آر آئیز نے انہیں مدعو کیا ہے۔