گنٹور ، 4جون (سیاست ڈاٹ کام) تلگودیشم کے کارکنوں نے کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کے جلسہ کے خلاف آندھراپردیش کے گنٹور کے ہندو کالج میں دھرنا دیا۔ تلگودیشم کے کارکنوں نے پلے کارڈس اور سیاہ پرچم لہراتے ہوئے راہول گاندھی واپس جاو کے نعرے لگائے ۔ان کارکنوں نے اے پی کو خصوصی درجہ کے مطالبہ پر ہونے والے کانگریس کے جلسہ کے خلاف دھرنا دیا اور نعرے لگائے ۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے مرچ یارڈ کے صدرنشین ایم سباراو نے کہا کہ کانگریس پارٹی کو آندھراپردیش کے خصوصی درجہ کا مطالبہ کرنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے کیوں کہ اس نے غیرمنصفانہ انداز میں متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کی ہے ۔