راکھین میں تشدد پر قابو رکھنے میانمار سے اقوام متحدہ کی اپیل

جنیوا۔ 4 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) اقو ا م متحدہ کی خواتین اور بچوں کے حقو ق سے متعلق کمیٹیوں نے میانمار حکومت سے شمالی راکھین علاقہ میں تشدد پر فوراً روک لگانے کی اپیل کی ہے ۔گذشتہ چھ ہفتہ میں لاکھو ں مسلم روہنگیا راکھین سے نقل مکانی کے لئے مجبور ہوئے ہیں۔خواتین کیخلاف امتیازی سلوک پر روک لگانے اور بچوں کے حقوق سے متعلق کمیٹیوں کی طر ف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ روہنگیا فرقہ کی خواتین اور بچوں کے مستقبل کے متعلق خاص طورپر فکر مند ہے۔