یروشلم ۔ 25 جون (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل نے آج کہا کہ وہ غزہ پٹی سے تعلق رکھنے والے 500 فلسطینیوں کے یروشلم میں داخلے کی اجازت ناموں کو منسوخ کررہا ہے جو دراصل رمضان المبارک کے دوران نماز تراویح اور دیگر عبادات کیلئے وہاں جانا چاہتے تھے۔ اسرائیل نے بتایا کہ فلسطینی انکلیو سے راکٹ فائرنگ کے واقعہ کے بعد 500 فلسطینیوں کو یروشلم میں داخل ہونے کا اجازت نامہ منسوخ کردیا گیا۔ راکٹ منگل کی شب کو داغا گیا تھا جس کے بعد اسرائیل کو بھی جوابی حملے کیلئے مجبور ہونا پڑا تھا۔ تاہم دونوں ہی حملوںمیں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ حالیہ دنوں میں راکٹ حملے کا یہ تیسرا واقعہ تھا جس کے بعد اسرائیل نے فوری حرکت میں آتے ہوئے مقدس ماہ رمضان میں مغربی کنارہ اور غزہ پٹی میں فلسطینیوں کی حرکات و سکنات پر تحدیدات عائد کردیں جس کے تحت تقریباً 500 فلسطینی اب یروشلم میں بھی داخل ہوسکتے ہیں۔