راونڈ ٹیبل انڈیا کے تحت صحافیوں کو اعزازات

کلامندر اور پریس کلب آف انڈیا کی تقریب ، صحافیوں کی خدمات کو خراج
حیدرآباد ۔ یکم ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : کلامندر اور پریس کلب آف حیدرآباد کے مشترکہ زیر اہتمام ہفتہ کو منعقدہ ایک تقریب میں صحافیوں کو تہنیت پیش کیا گیا ۔ یہ پروگرام Zeus ٹٹانس آف انڈیا کے نام سے رکھا گیا تھا ۔ جس کے تحت میڈیا صنعت سے تعلق رکھنے والے افراد کو اعزازات پیش کئے جاتے ہیں ۔ سومیت بھلوٹیہ چیرمین آر ٹی آئی ایریا 9 نے صحافیوں کی مساعی کی ستائش کی ۔ جب کہ دیپک منڈا صدر آر ٹی آئی نے کہا کہ صحافت جمہوریت کو چلانے کا ایک بہترین ذریعہ ہے اس تقریب میں رتنا چوٹرانی سینئیر رپورٹر سیاست کے بشمول اور دیگر صحافیوں کو اعزازات سے نوازا گیا ۔ داسو کیشوا راؤ ، ایس نگیش کمار ، ایم ملیشور راؤ ، ایچ ستیش اور ڈی ویرا بھدرا راؤ بھی ایوارڈس اور اعزازات حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ مسرس ایم پی رابندرناتھ ، ایس ونئے کمار ، کے کرشنا ، شنکر ، شیخ سبحانی ، بی کے رمیش ، دلیپ ریڈی ، این رادھا کرشنا ، سنجیری کاڈیالہ ، اجیتا کٹرا گڈا ، سواپنا ، اوما سدھیر ،پاشم یادگیری ، محمد غالب ، ڈاکٹر فاضل حسین پرویز ، ماجد ، قیوم ، وردھا چاری ، ٹی نارائن پلائی کو بھی اعزازات دئیے گئے ۔۔