رانیل وکرم سنگھے کو معزول کئے جانے کیخلاف احتجاج

کولمبو ۔ 30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا میں جاری سیاسی بحران فی الحال ختم ہوتا نظر نہیں آتا کیونکہ معزول وزیراعظم رانیل وکرم سنگھے کی پارٹی نے مہندا راجہ پکسے کو نیا وزیراعظم بنائے جانے کو ’’بغاوت‘‘ سے تعبیر کیا جسے انجام دینے والے صدر میتھری پالا سری سینا ہیں اور ان کی اس حرکت نے ملک میں سیاسی بحران پیدا کردیا ہے۔ وکرما سنگھے کی یونائیٹیڈ نیشنل پارٹی نے پارلیمانی انتخابات فوری منعقد کروانے اور جمہوریت بچانے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج شروع کردیا ہے۔ آج کے احتجاجی جلسہ عام میں ایک لاکھ افراد کی شرکت کا پارٹی نے دعویٰ کیا ہے۔ تاہم ایک تخمینہ کے بموجب احتجاجی جلسہ میں 25 ہزار افراد نے شرکت کی۔