رام پال کے آشرم سے اسلحہ برآمد

بروالا (ہریانہ) ۔ 24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) خودساختہ سوامی رام پال کے ست لوک آشرم کی تلاشی کا سلسلہ جاری ہے اور ہریانہ پولیس کی ایس آئی ٹی نے یہاں سے مزید اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کو پستول، تین میگزین، ریوالور اور کارتوس دستیاب ہوئے۔ یہی نہیں بلکہ پٹرول بم، آتشی اجزاء اور 5 ہزار سے زائد لاٹھیاں، 52 ہیلمٹس، ایسڈ کی بوتلیں، 150 کمانڈو ڈریس اور ایک ہزار چھوٹی گولیوں کے علاوہ 50 موبائیل فونس بھی برآمد ہوئے۔