رام نوامی پر گورنر اور چیف منسٹر کی مبارکباد

حیدرآباد۔ 25 مارچ (این ایس ایس) گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے رام نوامی کے موقع پر آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔ گورنر نے اپنے پیغام مبارکباد میں کہا کہ ’’میری دعا ہے کہ مریادا پرشوتم لارڈ راما دونوں ریاستوں آندھرا پردیش و تلنگانہ کے عوام کی رہنمائی کریں‘‘۔ تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اپنے علیحدہ پیغام میں ریاست کے عوام کو رام نوامی کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ’’لارڈ رام اور سیتا دیوی کے آشیرواد سے ریاست کے عوام کو امن، ترقی و خوشحالی حاصل ہو‘‘۔