رام جاس کالج میں گڑبڑ کے بعد خالصہ کالج محتاط، ایک ایونٹ ملتوی

نئی دہلی ، 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) رام جاس کالج میں ایک سمینار کے تنازعہ پر بڑے پیمانے پر تشدد دیکھنے کے بعد ایس جی ٹی بی خالصہ کالج نے ایک اسٹریٹ پلے کامپٹیشن ملتوی کردینے کا فیصلہ کیا ہے تاوقتیکہ دہلی یونیورسٹی کے نارتھ کیمپس میں امن اور معمول کے حالات بحال نہیں ہوجاتے۔ یہ اقدام تب ہوا جب دہلی یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین جس کی قیادت آر ایس ایس کی طلبہ تنظیم اے بی وی پی کرتی ہے، اس نے کالج پرنسپل کو بتایا کہ مجوزہ ایونٹ میں اگر اسکرپٹس میں قوم دشمن مواد رہتا ہے تو سکیورٹی کی ضمانت نہیں دی جاسکتی ۔ پرنسپل جسویندر سنگھ نے کسی کے دباؤ میں فیصلہ کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کالج نے بس یہ ایونٹ ملتوی کردیا ہے۔